اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاؤالدین بروجردی نے تہران میں ایرانی وزارات دفاع کی مصنوعات کی نمائش کے دورے کے موقع پر کہا کہ ایران جدید ترین فوجی سازو سامان کا حامل ہونے کے باوجود کسی بھی ملک کی طرف حرص و طمع کی نظر سے نہیں دیکھتا۔انہوں نے کہا کہ اسلامی جمموریۂ ایران نے اپنی پالیسی امن و دوستی پر استوار کی ہے۔علاؤالدین بروجردی نے مزید کہاکہ ایران کے اسلامی جمہوری نظام کی پالیسی دفاعی ہے اور یہ کہ ایران فوجی میدان میں پوری طرح سے ترقی یافتہ ممالک میں شمار ہوتا ہے۔
.......
/169